psh
nhg

پشتون تحفظ موومنٹ کیا چاہتی ہے؟

نظیر کہوٹ

 June 3, 2018

میں نے پچھلے ایک گھنٹے میں اپنی نیوز فیڈ پر  پشتون تحفظ موومنٹ  اور پشتونوں کی کم از کم سات لائیو وڈیوز د یکھی ہیں بشمول پی ٹی ایم کی اس وقت کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری احتجاج کی لائیو وڈیو۔ان تمام وڈیوز میں تقریریں پشتو میں کی جار ہیں۔تمام لائیو وڈیوز صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں سےلائیو تھیں،تمام کا تعلق پی ٹی ایم سے تھا تمام وڈیوز میں فوج کے خلاف اظہار نفرت کھلم کھلا جاری تھا۔ایک شہر غالبا ڈیرہ اسمائیل خان میں وردی کے پیتچھے دہشت گردی کی نعرے بازی بھرپور انداز میں ہوئی،پشاور میں ایک وکیل صاحب فوج کے پراپرٹی کے کاروبار پر ۔سینہ کوبی میں مصروف تھے۔اور ایک پٹھان بھائی آرمی چیف کا نام لےلے کر واویلا کر رہے تھے۔

as

Manzoor Pashteen, leader of the Pashtun Tahafuz Movement, addressing a protest gathering in Peshawar on April 8.Photo Credit:Abdul Majedd AFP

مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ فوج جو کر رہی اسے ایک طرف رکھیئے۔مگرجسطرح صوبہ سرحد میں فوج کے خلاف انتہائی منظم انداز اور مستقل مزاجی سے پشتون تحفظ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے نفرت کا طوفان اٹھایا جا رہا ہے۔ اور جس رفتار سے پشتوں پی ٹی ایم کی حمائت اور فوج کی مخالفت پرصف بندی کر رہے ہیں۔ اس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے۔کیا دنیا کے کسی ملک میں اپنے ملک کی فوج کو کھلے عام عوامی جلسوں میں گالی دی جاتی ہے۔اس کے خلاف عوام کو مظلومیت کی کہانیاں سنا کر براہ راست تصادم پر اکسایا جاتا ہے۔یہ چند جملے میں نے پشتون تحفظ موومنٹ کے ٹوئیٹر اکاوئنٹ  پر کئے جانے والے پوسٹ سے لئے ہیں۔ملاحظہ فرمایئے:

                                                                  @PashtunTahafuz May 14

یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ۔۔

 

@PakhtunRMay 13

منظور پشتون نے کراچی جلسے میں پہنچتے ہیں مائک سنبھال لیا ۔

اس شہر میں رینجرز کا ہر سپاہی راؤ انوار ہے اس شہر میں ائی ایس ائی اور ایم ائی نے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو قتل کئے ہیں ہم آج اس بارے میں پوچھ رہے ہیں

منظور پشتون

                                                           #PashtunLongMarch2Karach

یہ جنرل كرنل بے غیرت۔

#PTM @JehangirWazir  May 13

ھم نے کہا تھا جلسہ ضرور کرینگے ابھی تک منظور پشتین جلسہ گاہ نہیں پہنچا اور گراونڈ بھر گیا ! لوگوں کا سمندر دیکھ کر “خلائی مخلوق” کا کیا حال ھوا ھوگا !

@JehangirWazir May 13Bravo!

Despite the immense hurdles created by the repressive institutions f the oppressive state f Pakistan thousands f the followers of #ManzoorPashteen came to Sohrab Goth to show to the world tht “Pakistan Army is behind the terrorism in the region” #PashtunLongMarch2Karachi

Afrasiab Khattak@a_siabMay 13         Retweeted Manzoor Pashteen

یورپ کے استعماری انگریز نے ہمارے بزرگوں کے ساتھ وہ ظلم نہیں کیا تھا جو یہ پاکستانی بندوق بردار ہمارے نوجوانوں کے ساتھ اکیسویں صدی میں کر رہے ہیں لیکن ظالموں کو معلوم ہو جائیگا کہ ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پرامن جدوجہد کا راستہ نہیں روکا جا سکتا

Pashtun Diaspora in Europe collecting Donations for #PashtunTahafuzMovement

#PashtunLongMarch2Karachi

پشتون تحفظ مومنٹ نے جی ایچ کیوں میں ہل چل مچا دی ۔۔ جرنیلوں کی نیندیں حرام ۔۔

پشتونوں کے خون سے لیا ڈالر ہضم کرنے نہیں دینگے حساب ہر حال میں لینگے ! ‏

                                                                     @JehangirWazir  May 12

لگتا ہے کہ باجواہ غفورا کمپنی ہمیں یہ بتانا چاہتی ہے کہ پی آئ اے اور باقی ایر لاینز پاکستانیوں کےلیے ہے جبکہ پشتون قوم کے لیےڈرون اور جیٹ طیاروں کی بمباری ہےتمام کارکن حوصلہ رکھیں اور ڈٹے رہیں ! ریاستی اداروں کی دہشت گردانہ راوئیوں کا “عدم تشدد” کے راستے سے مقابلہ کریں ۔۔ جیت ہماری مقدر ہے !

                                                                       #PashtunLongMarch2Karachi

                                                       

فوج کے خلاف پی ٹی ایم سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کر تے ہوئے اپنا ایجنڈا آگے بڑھانے پر ساری قوت صرف کر رہی ہے۔ فوج کوظالم اورپشتونوں کو مظلوم ثابت کر کے کس مقصد کا حصول درکار ہے. پی ٹی ایم کا اگلا قدم کیا پشتونوں کو فوج کے خلاف اکسانے کا عمل کیا فوج اور پشتونوں میں براہ راست تصادم کے ذریعے چند پشتون شہیدوں کی لاشوں کا حصول مقصد ہے ۔لال مسجد کو مت بھولئے۔اور خاکم بدہن اگرایسا کوئی وقعہ رونما ہوا تو ذمہ داری کس پر ہوگی اور اس کا انجام کیا ہوگا۔

اصل سوال یہ ہے کہ اس یہ سب کیوں ہو رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے .پشتون تحفظ موومنٹ کا اصل ایجنڈہ کیا ہے؟ کیا پاکستانی ریاست ٰکی زندگی کا فیصلہ ہو چکا خانہ جنگی کے ذرئعے۔۔کیا پشتون تحفظ موومنٹ مستقبل مکتی باہنی ہےیا طالبان کا نیا جنم؟

جو بھی طاقت پاکستان توڑنے کا منصوبےا بتریج خاموشی سے آگے بڑھا رہی ہے،پاکستانی قوم اپنے انجام سے بے خبر خواب خرگوش یا خواب مرگ میں مدھوش ہے۔اسے کچھ خبر نہیں کہ پاکستان کے ساتھ کل کیا ہونے والا ہے۔۔کیا پشتون تحفظ موومنٹ مستقبل کی مکتی باہنی ہےیا طالبان کا نیا جنم ہے؟ سوال,کیا پاکستان کا خاتمہ پشتون تحفظ تحریک اور پنجاب کا خاتمہ عمران زرداری کے ہاتھوں ہوگا؟ پشتون تحفظ موومنٹ پشتون قوم پرستی کی تحریک کا جھنڈا اٹھا کر پوری قوت سے پاکستانی ریاست پر حملہ آور ہو چکی ہے ۔ساری کڑیاں جوڑ کر دیکھو۔خوفناک قومی منظرنامہ ہے۔خون خرابہ اور خانہ جنگی نوشتہ دیوار۔پنجاب مگر اس افراتفری میں تقسیم کرکے غائب کردیا جائیگا۔.پنجاب اور پنجابی بالآخر اپنی اردو پرستی اور لسانی غلامی کے ہاتھوں رسوا،برباداور ذلیل ہوں گے ۔ سندھ بلوچستان اور آزاد پختونستان الگ الگ ملک بنانے کی سازش اپنے ہدف کے قریب برق رفتاری سے پہنچ رہی ہے۔عمران اور زرداری پنجاب کی تقسیم ،خانہ جنگی اور سرائیکی صوبےکے قیام کے ذریعے پاکستان توڑنے والی قوتوں کے ہاتھوں غیر شعوری طور پر بطور ہتھیاراستعمال ہوں گے ،مگر خانہ جنگی میں یہ بھی ختم ہوں گے.

پاکستانی قوم اپنے انجام سے بے خبر خواب خرگوش یا خواب مرگ میں مدھوش ہے۔اسے کچھ خبر نہیں کہ پاکستان کے ساتھ کل کیا ہونے والا ہے۔ بلا شک ایک انتہائی منظم انداز میں پشتون تحفظ موومنٹ فوج سے عوام کے براہ راست تصٓادم کا ایجنڈہ انہتائی مستقل مزاجی سے آگے بڑھانے کے مشن ٴپر کاربند ہے۔پاکستان اب سقوط ڈھاکہ کے بعد پشون تحفظ موومنٹ اور پنجاب کی تقسیم کے سرائیکی منصوبے کی ذریعے موت کی وادی مں دھکیلا جا چکا.پشتون تحفظ موومنٹ کی تازہ ترین حکمت عملی اور سیاسی حرکیات اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ یہ تنطیم فوج سے براہ راست تصادم کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔ کسی بھی قیمت پر۔۔رب خیر کرے۔

Connect with Nazeer kahut .

https://www.facebook.com/nazeer.kahut

https://twitter.com/nazeerkahut?lang=en

Nazeerkahutvlogs.com