پاکستان غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک بن گیا

blank

ویب ڈیسک
29 مئی ، 2018

پاکستان غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک بن گیا

امریکا کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک میں سب سے محفوظ ترین ملک سنگاپور ہے جبکہ لوٹ، مار، قتل و غارت، چوری، چکاری کے لحاظ سے پاکستان غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک بن گیا ہے ۔

ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی جانب سے دنیا کے ایک سو تیرہ ممالک میں اغوا، قتل، ڈکیتی، چوری، بھتہ خوری اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا۔

سنگا پور جنوب مشرقی ایشیا میں ایک چھوٹا سا ترقی یافتہ ملک ہے، سروے کےمطابق دوسرے ممالک میں امن و امان کےاعتبار سے سنگا پور کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک بن گیا

سب سے زیادہ محفوظ ممالک میں دوسرا نمبر جاپان کا، تیسرا جنوبی کوریا اور چوتھا چین کا ہے۔

پاکستان کو ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد فلپائن ،بنگلہ دیش اور چوتھے نمبر پر بھارت ہے۔

Source : https://jang.com.pk/news/499657#_

blank